صدر مملکت سے وزیرِ اعلٰی سندھ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات

200
صدر مملکت سے وزیرِ اعلٰی سندھ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات
صدر مملکت سے وزیرِ اعلٰی سندھ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات

نواب شاہ۔17جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وزیرِ اعلٰی سندھ نے صدر مملکت کو عید الاضحٰی کی مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم عید الاضحٰی کے موقع پر ضرورت مندوں کی مدد کرے،قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں ملک اور صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔