لاہور۔2 نومبر(اے پی پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور او ر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ،اس موقع پرملکی سیاسی صورتحال اورحکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔گور نر ہائوس لاہور میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقا ت میںپنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں اور دیگراقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن ملک وقوم کی خدمت اور ملک کو معاشی سمیت دیگر بحران سے نجات دلانا ہے جسکے لیے ہم بھر پور کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں استحکام اور یکجہتی بہت ضروری ہے اور جو لوگ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں وہ اصل میں ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جن کو عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔