اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کے دوبارہ صدر اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے گذشتہ پانچ برسوں میں چین کی مثالی ترقی پر چین کی سیاسی قیادت کی بصیرت کو سراہا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی عملی معاونت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور سی پیک کو صدر شی جن پنگ کے ون روڈ،ون بیلٹ اقدام کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا۔ صدر اور وزیراعظم نے دونوں ممالک اور عوام کے استفادہ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔