صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے

90

کو ئٹہ ۔09اگست (اے پی پی ) صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے،کوئٹہ ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر محمد خان لہڑی،آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر اعلیٰ آفیسران نے صدر مملکت ممنون حسین کو رخصت کیا۔اس سے قبل صدر مملکت نے جامعہ بلوچستان کے14ویں کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی،علاوہ ازیں انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات بھی کی۔