تاشقند ۔ 24 جون(اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ …
صدر مملکت ممنون حسین سے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی درمیان ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
تاشقند ۔ 24 جون(اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ موثر سرحدی انتظام پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ طور خم میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات بدقسمتی اور اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے جذبے سے مناسبت نہیں رکھتے۔ اس سلسلہ میں دونوں صدور نے وزراءخارجہ کی زیر نگرانی اعلیٰ سطحی مشاورتی میکنزم کی تشکیل کی بھرپور تائید کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ میکنزم مسائل کے حل اور تعاون کے فروغ میں نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی، سلامتی، سیکیورٹی اور اقتصادی معاملات میں جامع باہمی روابط دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔








