صدر مملکت ممنون حسین سے جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقات

120
APP01-28 ISLAMABAD: November 28 - Outgoing Chief of Army Staff General Raheel Sharif paid a farewell call on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا دفاع محفوظ اور باصلاحیت ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے یہ بات چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے انتہاءپسندی اور دہشت گردی کی لعنت کے انسداد اور ملک کے مختلف حصوں میں امن و امان کی بحالی میں جنرل راحیل شریف کی گراںقدر خدمات کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔