صدر مملکت ممنون حسین سے سوڈانی صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

119
APP12-23 ISLAMABAD: September 23 – President Mamnoon Hussain talking to Special Envoy/Minister of International Cooperation of Sudan Kamal Hasan Ali who along-with a delegation called on him at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مختلف شعبو ں میں تعاون سے پاکستان اور سوڈان کے درمیان باہمی تجارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے‘ پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوستی کو مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتے مضبوط بناتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو سوڈانی صدر کے خصوصی ایلچی کمال حسن علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خصوصی ایلچی سوڈانی صدر کا اہم پیغام لے کے صدر مملکت کے پاس آئے تھے۔ صدر مملکت نے سوڈانی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) میں سوڈان کی نمائندگی کے لئے حمایت کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔