- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے فرنچ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے فرانس میں جناح کرکٹ چیمپئن ٹرافی کے انعقاد پر پاکستان کے سفارت خانہ کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے وفد میں شامل پاکستان، سری لنکا اور فرانس کے کھلاڑیوں کو ایوان صدر آمد پر خوش آمدید کہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=215
- Advertisement -