صدر مملکت ممنون حسین سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کی ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کی ملاقات اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) معیاری تعلیم کی فراہمی، سویلین اور فوجی افسران کی تربیت اور دفاعی حکمت ہائے عملی تجویز کرنے میں قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات این ڈی …

صدر مملکت ممنون حسین سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) معیاری تعلیم کی فراہمی، سویلین اور فوجی افسران کی تربیت اور دفاعی حکمت ہائے عملی تجویز کرنے میں قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سے ایوان صدر میں منگل کو گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جدید تعلیم کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بلند کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور سول بیورو کریسی کیلئے بلکہ دوست ممالک کے سینئر افسران کیلئے بھی معیاری سٹرٹیجک اور سیکورٹی سٹڈیز پروگراموں کا اہتمام کرنے پر این ڈی یو کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply