
اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم کے مشیر جام معشوق علی اور وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کی پالیسی درست سمت میں ہے۔ اس سلسلے میں عوامی نمائندوں اور سرکاری حکام کو عوام سے براہ راست رابطہ رکھنا چاہئے۔ صدر مملکت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور ان میں مکمل شفافیت کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔