صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات ملک کی مجموعی صورت حال ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں ، امن و امان کی صورت حال ، آپریشن ضرب عضب، قومی معیشت کے احیاءکے معاملات پر تبادلہ خیال آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حکومت سے تعاون کی اپیل …
صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات

مزید خبریں
صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ملاقات
ملک کی مجموعی صورت حال ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں ، امن و امان کی صورت حال ، آپریشن ضرب عضب، قومی معیشت کے احیاءکے معاملات پر تبادلہ خیال
آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حکومت سے تعاون کی اپیل
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ،جمعہ کی صبح ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں ، امن و امان کی صورت حال ، آپریشن ضرب عضب اور قومی معیشت کے احیاءکے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اس موقع پر صدر مملکت کو مختلف امور میں حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔








