صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات ۔ کمیشن کے مستقبل کے پروگراموں بارے بریفنگ دی

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے ملک کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کے حصول کےلئے یونیورسٹیوں میں جدید اور تخلیقی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت اعلٰی تعلیم کے …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے ملک کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کے حصول کےلئے یونیورسٹیوں میں جدید اور تخلیقی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت اعلٰی تعلیم کے فروغ کےلیے کوشاں ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل کی کردار سازی کے بغیر تعلیم مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتر ی کےلئے مزید اقدامات کریں۔ صدر مملکت نے اس امیدکا اظہار کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے ملکی ترقی کےلئے ہنرمند افراد میسر ہوں گے جس سے ملکی ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہو گا۔ اس موقع چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ادارے کے مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں صدر مملکت کو بریفنگ دی۔

Leave a Reply