کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاوس کراچی میں ملاقات کی جس میں امن و امان کے قیام ، سرمایہ کاری ، ترقیاتی منصوبوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اس عزم کا اظہا ر کیا گیا کہ قیام …
صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر سندھ عشرت العباد کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاوس کراچی میں ملاقات کی جس میں امن و امان کے قیام ، سرمایہ کاری ، ترقیاتی منصوبوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اس عزم کا اظہا ر کیا گیا کہ قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس ضمن میں وفاق صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا ۔ملاقات میں اس با ت پربھی اتفاق کیا گیا کہ امن و امان کے قیام کے بغیر بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں ، جاری آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آرہی ہے جس کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون کرے گا‘ وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری میگا پروجیکٹس کو ہر صورت میں مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا ۔








