صدر مملکت ممنون حسین سے یوکرین کے وزیر دفاع کی ملاقات

117
APP106-23 KARACHI: November 23 – Minister of Defence of Ukraine Stepan Poltorak along with delegation called on President Mamnoon Hussain at State Guest House. APP

کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں یوکرین کے وزیر دفاع جنرل سٹیفن پولٹورک سے ملاقات کے دوران کہی جس میں دفاعی پیدوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سیکریٹری دفاع جنرل (ر) سید محمد اویس اور پاکستان میں یوکرین کے سفیر بھی شامل تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کو فراہم کئے جانے والے تجارتی ساز و سامان میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کر دیا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعمیرات اور جہاز سازی کے شعبوں میں یوکرائن کی تکنیکی مہارتوں سے فائدہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔