صدر مملکت ممنون حسین عید الفطر کے روز تمام شعبہ ہائے حیات زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں سے ایوان صدر میں عید ملیں گے

249

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین عید الفطر کے روز تمام شعبہ ہائے حیات زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں سے ایوان صدر میں عید ملیں گے۔ وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمان، سفارتکار، سروسز چیفس اور شہر کے عمائدین اس پرمسرت موقع پر صدر سے ملاقات کریں گے اور ان سے عید ملیں گے۔ صدر مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیں گے۔