صدر مملکت ممنون حسین نے اجلاس کی صدارت کی

180

صدر مملکت ممنون حسین نے تیرہویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کےلئے دورانِ سفر جہاز میں اجلاس کی صدارت کی، کانفرنس کے مقاصد اور ایجنڈے پر غور کیا گیا
استنبول ۔ 13 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کو استنبول میں تیرہویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کےلئے دورانِ سفر جہاز میں اجلاس کی صدارت کی جس میں کانفرنس کے مقاصد اور ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ بعد ازاںصدر مملکت ممنون حسین کا دو روزہ دورے پر استنبول پہنچنے پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ استنبول کے اتاترک انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر معیشت کے مرکزی وزیر مصطفی الی تاش نے ان کا خیر مقدم کیا۔ صدر مملکت بدھ کی شب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے خصوصی ملاقات کریں گے اور ان کی طرف سے دیئے گیے عشائیے میں شرکت بھی کریں گے۔