صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی،

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور عالم اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد صدر مملکت عام افراد میں گھل مل گئے ، لوگوں سے معانقہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ نماز …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور عالم اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد صدر مملکت عام افراد میں گھل مل گئے ، لوگوں سے معانقہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد صدر مملکت نے ایوان صدر میں عام شہریوں، سفارتکاروں، سیاست دانوں ، اعلی حکام اور بزرگ شہریوں سے عید ملی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

Leave a Reply