صدر مملکت ممنون حسین نے ترک لینڈ فورس کے سربراہ جنرل صالح ذکی چولاک کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا

120
APP21-21 ISLAMABAD: September 21 - President Mamnoon Hussain conferring the award of Nishan-i-Imtiaz (Military) on General Salih Zeki Colak, Commander of the Turkish Land Forces in a special investiture ceremony at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ترک لینڈ فورس کے سربراہ جنرل صالح ذکی چولاک کو بدھ کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب میں اعلیٰ فوجی اعزاز نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ہے۔ ان کو یہ اعزاز پاکستان اور ترک فورسز کے درمیان تعاون میں اضافے کے لئے غیر معمولی خدمات پر دیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، سیکرٹری دفاع، پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیاں قریبی اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور پاکستا ن ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو دفاع کے شعبے میں مزید مضبوط کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس موقع پر ترکش لینڈ فورس کے سربراہ جنرل صالح ذکی چولاک نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی جڑیں تاریخ سے جڑی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترک جنگ آزادی کے دوران برصغیر کے مسلمانوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد کو ترک عوام نے ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھاہے