اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست منگل کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائیگا ۔ صدر مملکت کو اجلاس بلانے کے لئے سمری وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بھجوائی گئی تھی۔