25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کابچوں کی ابتدائی نگہداشت اور تعلیم کے موضوع...

صدر مملکت ممنون حسین کابچوں کی ابتدائی نگہداشت اور تعلیم کے موضوع پر پہلی قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے بہتر مستقبل اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی ضروری ہے تاکہ بچوں میں کسی قسم کا احساس محرومی پیدا نہ ہوسکے اور وہ ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جائز خواہشات کے مطابق کام کرسکیں۔صدر مملکت نے یہ بات وفاقی وزات تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیراہتمام بچوں کی ابتدائی نگہداشت اور تعلیم کے موضوع پر پہلی قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ جو قومیں اپنے حال میں سے کچھ وقت نکال کر مستقبل کے بارے میں غور و فکر شروع کر دیں، ان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام یہ کانفرنس اس سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان وڑن 2025ء کے تحت ان امور پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے انھیں ایک اچھا شہری اور مستقبل کا معمار بنایا جا سکے اور اس مقصد کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد جمع ہو کر مربوط حکمتِ عملی کے تحت فکری ہم آہنگی کے ساتھ کام کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی معاشرہ گزشتہ چند دہائیوں سے تیز رفتار تبدیلیوں کی زدمیں ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور بعض الیکٹرانک ایجادات نے اس رفتار کو مزید تیز کر دیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حکومت اور معاشرہ مل کر ایسے قدامات کریں جن کے ذریعے ہمارے بچے بدلتی ہوئی صورت حال سے منفی طور پر متاثر ہوئے بغیر ان ایجادات سے مستفید ہو کر اپنی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48256

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں