قومی معیشت کا استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،تاجر اور صنعت کار روایتی منڈیوں میں کام کرنے کے علاوہ وسط ایشیا اور افریقی ممالک کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کریں،یورپی یونین کے ساتھ برآمدات میں 21 فیصد اضافہ حوصلہ افزا پیش رفت ہے
صدر مملکت ممنون حسین کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ عشائیے سے خطاب
اسلام آباد ۔07 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی معیشت کا استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات ،اہم ممالک کے سفیروں سمیت بڑی تعداد میں تاجروں، صنعت کاروں اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تین روپے کی کمی سہولیات کی فراہمی کے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=170