تاشقند ۔ 22 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کا ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاشقند ایئرپورٹ پر ازبکستان کے وزیراعظم شوکت مرزی یویواف نے ان کا استقبال کیا۔ ازبک مسلح افواج کے ایک دستہ نے صدر کو سلامی پیش کی جبکہ روایتی ازبک لباس میں ملبوس بچیوں نے صدر …
صدر مملکت ممنون حسین کا ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچنے پر پرتپاک استقبال‘ ازبکستان کے وزیراعظم شوکت مرزی یویواف نے استقبال کیا

مزید خبریں
تاشقند ۔ 22 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کا ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاشقند ایئرپورٹ پر ازبکستان کے وزیراعظم شوکت مرزی یویواف نے ان کا استقبال کیا۔ ازبک مسلح افواج کے ایک دستہ نے صدر کو سلامی پیش کی جبکہ روایتی ازبک لباس میں ملبوس بچیوں نے صدر کو گلدستہ پیش کیا۔ صدر ممنون حسین اور ازبک وزیراعظم نے ایئرپورٹ لاﺅنج میں ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی اہمیت پر بات چیت کی جس میں پاکستان کو مکمل رکنیت دی جائے گی۔ ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کمالوف، پاکستان میں ازبک سفیر فرقت سیدوقوف اور پاکستان کے سفیر ریاض ایچ بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔








