اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ازبکستان کے قائم مقام صدر نعمت اللہ تگنوچ یلداشیو سے ایک مکتوب میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسلام کریموف مرحوم کی قیادت میں ازبکستان نے ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کیں۔ ازبک قوم کےلئے ان …
صدر مملکت ممنون حسین کا ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ازبکستان کے قائم مقام صدر نعمت اللہ تگنوچ یلداشیو سے ایک مکتوب میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اسلام کریموف مرحوم کی قیادت میں ازبکستان نے ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کیں۔ ازبک قوم کےلئے ان کی قیادت میں سفر تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اسلام کریموف کی عہد صدارت میں پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مضبوط ہوئے۔ صدر مملکت نے مرحوم کےلئے دعا کی اورکہا کہ اللہ تعالیٰ اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








