استنول آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی مسلم امہ کےلئے ایک بڑے خطرے کے طور پر ابھری ہے جس سے نمٹنے کے لئے اسلامی دنیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب ، رنگ یا نسل سے نہیں بلکہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کے خاتمہ کےلئے دنیا کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ تاریخی ناانصافیاں اور نو آبادیاتی طرز عمل بھی دہشت گردی کو تقویت پہنچا رہے ہیں جس کےلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔