25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کا این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ...

صدر مملکت ممنون حسین کا این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی پہلی سینیٹ میٹنگ سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبے میں طالب علموں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا قومی معیشت کے استحکام کے لئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی پہلی سینیٹ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ جامعات کو اعلیٰ معیار قائم رکھنے کے لئے اپنے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا چاہئے تاکہ طلبا کو ایسا ماحول میسر آسکے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قوم بہترین افرادی قوت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ کی سینیٹ ادارے کو درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں