صدر مملکت ممنون حسین کا بحریہ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

پاکستان آج شاندار انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی شکل میں ملک کی ترقی اور کامیابی کے امکانات روشن ہوئے ہیں،منصوبے کی تکمیل سے پوری دنیا کی تجارت کا مرکز بن جائے گا، پچھلے ادوار میں بدعنوانی اور بدانتظامی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ، اب ملکی معاملات درست سمت میں گامزن ہیں، نوجوان نئے دور کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے خود …

پاکستان آج شاندار انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی شکل میں ملک کی ترقی اور کامیابی کے امکانات روشن ہوئے ہیں،منصوبے کی تکمیل سے پوری دنیا کی تجارت کا مرکز بن جائے گا، پچھلے ادوار میں بدعنوانی اور بدانتظامی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ، اب ملکی معاملات درست سمت میں گامزن ہیں، نوجوان نئے دور کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے خود کو تیار کریں
صدر مملکت ممنون حسین کا بحریہ یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان آج شاندار انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی شکل میں ملک کی ترقی اور کامیابی کے امکانات روشن ہوئے ہیں، پچھلے ادوار میں بدعنوانی اور بدانتظامی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا تاہم اب ملکی معاملات درست سمت میں گامزن ہیں، نوجوان نئے دور کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے خود کو تیار کریں۔ وہ بدھ کو یہاں جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کے 15ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ اور ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) تنویر فیض بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آج شاندار انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے جس میں ترقی اور کامیابی کے بے پناہ امکانات ہیں، یہ امکانات چین پاکستان اقتصادی راہداری کی شکل میں روشن ہوئے ہیں۔

Leave a Reply