صدر مملکت ممنون حسین کا بزرگ صحافی ، روزنامہ ” پاکستان آبزرور“ کے ایڈیٹر انچیف کے انتقال پراظہار افسوس

155

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بزرگ صحافی اور روزنامہ ” پاکستان آبزرور“ کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زاہد ملک کی صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے زاہد ملک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحافتی شعبے کی خدمات کے ساتھ ساتھ دینی خدمات بھی ہیں جس میں مضامین قرآن کا انڈیکس اور اس کا مختلف زبانوں میں ترجمہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ زاہد ملک بہت سی خوبیوں کے مالک تھے اوران کی شعبہ صحافت میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کی معفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے