صدر مملکت ممنون حسین کا بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2016ءکی آتشزدگی سے بچاو سے متعلق دفعات کے اجراءکی تقریب سے خطاب

152
APP11-27 ISLAMABAD: February 27 - President Mamnoon Hussain addressing the launching ceremony of Fire Safety Provisions – 2016 of Building Code of Pakistan at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے آفات کے خطرات میں کمی لانے اور آتشزدگی سے نمٹنے کےلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ لوگوں کےلئے محفوظ زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2016ءکی آتشزدگی سے بچاو سے متعلق دفعات کے اجراءکی تقریب سے خطاب کر دوران کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قدرتی اور ناگہانی آفات کسی بھی وقت رونما ہو سکتی ہیں تاہم بروقت حفاظتی اقدامات اور ان پر بہتر طور پر عملدرآمد کے ذریعے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے یا ان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات بشمول تجارتی و صنعتی یونٹس اور رہائشی علاقوں میں آتشزدگی سمیت ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے خصوصی انتظامات کا اہتمام کرنا بہترین طریقہ کار ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں آتشزدگی سے بچاو کے انتظامات میں انحطاط آیا ہے اور دفاتر، صنعتی یونٹس اور عمارات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس کے نتیجہ میں نہ صرف قیمتی جانوں کا نقصان ہوا بلکہ بھاری مالی نقصانات بھی ہوئے۔ صدر مملکت نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے تمام شراکت داروں کے تعاون سے جامع قانونی فریم ورک کی تیاری کو سراہا جو آتشزدگی جیسے واقعات کی روک تھام اور ان میں کمی لانے کےلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔