صدر مملکت ممنون حسین کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے دسویں کانوکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مفکرین ، محققین، اساتذہ اور طلباءپر زور دیا ہے کہ وہ بعض عناصر کی طرف سے پیدا کئے گئے منفی تاثر کا موثر طریقے سے مقابلے کرتے ہوئے اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، انتہا پسندی کی سوچ اور دہشتگردی نے انسانیت کو تباہی سے دوچار کیا ہے اور پوری دنیا …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مفکرین ، محققین، اساتذہ اور طلباءپر زور دیا ہے کہ وہ بعض عناصر کی طرف سے پیدا کئے گئے منفی تاثر کا موثر طریقے سے مقابلے کرتے ہوئے اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، انتہا پسندی کی سوچ اور دہشتگردی نے انسانیت کو تباہی سے دوچار کیا ہے اور پوری دنیا پر اس لعنت کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے دسویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ نبی کریمﷺ کے امتی کی حیثیت سے اسلام کے اصل تشخص کو صحیح معنوں میں اجاگر کرنے اور اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply