صدر مملکت ممنون حسین کا ترقی پسند رہنما جام ساقی کے انتقال پر اظہارافسوس

77

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے معروف ترقی پسند رہنما جام ساقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام ساقی کی خدمات جمہوریت کےلئے ناقابل فراموش ہیں۔ پیر کو صدر مملکت نے جام ساقی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔