28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کا تقریب سے خطاب

صدر مملکت ممنون حسین کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -
قائداعظم نے نئی نسل کو پاکستان کی امیدوں کا مرکز قرار دیا، انہیں نئی نسل سے بڑی توقعات تھیں
صدر مملکت ممنون حسین کا بانی پاکستان کے یوم ولادت کے حوالہ سے تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 139ویں یوم ولادت کے حوالہ سے پیر کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے اسکول کے بچوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم نئی نسل کو پاکستان کی امیدوں کا مرکز قرار دیتے تھے اور انہیں نئی نسل سے بڑی توقعات تھیں۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم کاسبق انہوں نے اسی لئے دیا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اسے اپنے مقاصد اور فیصلوں پر کامل یقیں نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں