صدر مملکت ممنون حسین کا حاجی عدیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم حاجی عدیل کی جمہوریت کی بالا دستی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ صدر مملکت نے حاجی عدیل کے سیاست میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم حاجی عدیل کی جمہوریت کی بالا دستی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ صدر مملکت نے حاجی عدیل کے سیاست میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جمہوریت کے لئے قربانیاں تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے مرحوم حاجی عدیل کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

Leave a Reply