صدر مملکت ممنون حسین کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کی خصوصی تقریب سے خطاب

صدر مملکت ممنون حسین کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کی خصوصی تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین سدا بہار دوستی سٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل ہو چکی ہے جو دونوں ممالک کی ترقی اور استحکام کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان کی ترقی اور بھلائی کا ذریعہ بھی بن چکی ہے۔ انہوں …

صدر مملکت ممنون حسین کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کی خصوصی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین سدا بہار دوستی سٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل ہو چکی ہے جو دونوں ممالک کی ترقی اور استحکام کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان کی ترقی اور بھلائی کا ذریعہ بھی بن چکی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پاک چین دوستی کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، ایئر چیف سہیل امان، اعلیٰ سول فوجی حکام اور ممتاز شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین دوستی کی ابتداءاس زمانے میں ہوئی جب دنیا میں اس طرح کی بے غرض اور پرخلوص دوستی کی مثالیں خال خال ہی ملتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاک چین اقتصادی راہداری کو امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply