صدر مملکت ممنون حسین کا فوجی فرٹیلائزر کے بجلی گھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

155
APP78-06 KARACHI: February 06 - President Mamnoon Hussain addressing the inauguration ceremony of the 118 mw coal based power plant at FFBL (Fauji Fertilizer Bin Qasim Ltd) industrial area Bin Qasim by FCPL (Fauji Coal Power Plant). APP

کراچی ۔ 06 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہو چکی ہے جس سے ترقی کا عمل تیز ہو گا،ملک میں اقتصادی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس سلسلے میں قوم یکسو ہو جائے اور ترقی کا سفرروکنے والوں کو مسترد کر دے۔یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے پیرکو یہاں فوجی فرٹیلائزر کے بجلی گھر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ یہ بجلی گھر 118 مےگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اوراس پلانٹ کو ماحول دوست بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا اور ملک میں کھاد کی بھی قلت ہوئی لیکن اب حالات بہتر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ نجی ادارے بھی بجلی کی کمی پوری کرنے کے عمل میں شریک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ فوجی فرٹیلائزر کے پلانٹ سے کراچی کے شہری بھی استفادہ کریں گے۔