21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمصدر مملکت ممنون حسین کا قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے بچوں...

صدر مملکت ممنون حسین کا قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے بچوں کے پروگرام سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بچے اور نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور پاکستان کی نصف آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارا سرمایہ ہیں۔نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ قائد اعظم کے افکار اور تعلیمات کی روشنی میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے منعقد کیے گئے بچوں کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں بچوں نے اپنے عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگلے سال کے آخر تک جی ڈی پی کی شرح چھ فیصد ہونے کی امید ہے اور آئندہ تین چار برسوں میں اسے آٹھ فیصد تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری موجود ہ صدی کا عجوبہ ہے جس سے اس خطے کی قسمت بدل جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کی فعالی کے بعد پاکستان اس خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کئی ممالک کے رہنماوں نے سی پیک سے منسلک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ چین بھی اس سے بھر پور استفادہ کررہا ہے۔ چین جو اپنے سامان کے ترسیل کے لیے دس ہزار کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرتا تھا اب وہ سی پیک کی وجہ سے یہ فاصلہ کم ہو کر ڈھائی سے تین ہزار کلو میٹر پر آگیا ہے۔صد رمملکت نے بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ بچیاں جہاں تک چاہیں تعلیم حاصل کریں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82660

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں