صدر مملکت ممنون حسین کا قائداعظم یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن سے خطاب اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں مضمر ہے اور ہم جمہوری نظام کے ذریعے ہی سیاسی نظام کے تسلسل، اچھی حکمرانی کے حصول اور معیشت کے استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں کنونشن …
صدر مملکت ممنون حسین کا قائداعظم یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن سے خطاب

مزید خبریں
صدر مملکت ممنون حسین کا قائداعظم یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں مضمر ہے اور ہم جمہوری نظام کے ذریعے ہی سیاسی نظام کے تسلسل، اچھی حکمرانی کے حصول اور معیشت کے استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں کنونشن سنٹر میں قائداعظم یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ معاشرہ کے تمام طبقات ملکی ترقی و خوشحالی کے حصول کی جستجو میں متحد ہیں اور ملک صحیح سمت گامزن ہے۔ صدر مملکت نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید اور سائنسی تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے پاس معیاری انسانی وسائل ہوتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کہ وہ خود کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ صدر نے کہا کہ بالخصوص لڑکیوں کو تعلیم حصول میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کرنی چاہئے اور اگر ضرورت محسوس ہو تو بیرون ملک جا کر بھی تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔








