کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے اردو کو ذریعہ تعلیم بنانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں بابائے اردو مولوی عبدالحق چیئر کا قیام مفید ثابت ہو گا۔قوم ملک کی دولت لوٹنے والوں سے نفرت کریں تاکہ وہ اپنا منہ کسی کو دکھا نہ سکیں۔خرابیوں کا دور گزرگیا اب ملک صحیح راستے پر گامزن ہے اور ملک …
صدر مملکت ممنون حسین کا ” مسند بابائے اردو مولوی عبدالحق“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے اردو کو ذریعہ تعلیم بنانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں بابائے اردو مولوی عبدالحق چیئر کا قیام مفید ثابت ہو گا۔قوم ملک کی دولت لوٹنے والوں سے نفرت کریں تاکہ وہ اپنا منہ کسی کو دکھا نہ سکیں۔خرابیوں کا دور گزرگیا اب ملک صحیح راستے پر گامزن ہے اور ملک میں تیز رفتار ترقی ہوگی۔اس دوران ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا بھی ہوااور پرانے قرضوں کا ادائیگی بھی کی گئی۔صدر مملکت نے یہ بات کراچی میں“ مسند بابائے اردو مولوی عبدالحق” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد جاوید اشرف، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد، وفاقی جامعہ اردو، جناب ذوالقرنین جمیل اور معتمد اعزازی ڈاکٹرفاطمہ حسن، صدر انجمن ترقی اردو کے علاوہ معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت اس معاملے میں یکسو ہے اورنفاذ اردوکے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہے۔ ایوانِ صدر میں بھی اس سلسلے میں بڑی مثبت اور تیزرفتار پیش رفت ہوئی ہے اور اب دفتر کے کئی اہم شعبوں میں اردو میں ہی خط و کتابت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بابائے اردو مسند کا قیام ناگزیرتھاتا کہ اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کے سلسلے میں حکومت کو علمی رہنمائی ملتی رہے۔








