صدر مملکت ممنون حسین کا ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب

ملتان ۔ 5 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب برپا ہو جائے گا اور امن وامان کی بہتری سے کاروباری ماحول بہتر ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ …

ملتان ۔ 5 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب برپا ہو جائے گا اور امن وامان کی بہتری سے کاروباری ماحول بہتر ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار برادری کو اپنے آپ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا چاہیے تاکہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں اور بین الاقوامی تجارت میں اپنی حیثیت منو ا سکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، ان کی مدد اور اعانت کے بغیر زیادہ پیش رفت نہیں ہو سکتی۔ اس سلسلے میں تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ حکومت کو ٹھوس تجاویز دیں تاکہ اقتصادی پالیسی بناتے وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے شامل ہو اور جامع اور موثر پالیسی بن سکے۔

Leave a Reply