اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جو پیر کو انتقال کر گئے تھے۔ صدر نے حسن سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کوہ پیمائی کے میدان میں ان کی شاندار مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔