صدر مملکت ممنون حسین کا مینگو فیسٹیول کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی آم دنیا کا بہترین آم ہے جسے ایک برانڈ کے طور پر روشناس کرانے کےلئے پیٹنٹ کرایا جائے اور یورپ کی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے تاکہ آم بہتر داموں فروخت ہو اور پاکستان کے زرِمبادلہ میں اضافہ ہو، ہمیں اپنی برآمدات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہو گا تاکہ بین …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی آم دنیا کا بہترین آم ہے جسے ایک برانڈ کے طور پر روشناس کرانے کےلئے پیٹنٹ کرایا جائے اور یورپ کی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے تاکہ آم بہتر داموں فروخت ہو اور پاکستان کے زرِمبادلہ میں اضافہ ہو، ہمیں اپنی برآمدات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہو گا تاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی برانڈ کی مانگ میں اضافہ ہو سکے۔ صدر مملکت نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں آل پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز ایکسپورٹرز، امپورٹرز، مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کی جانب سے منعقدہ مینگو فیسٹیول کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن اور چیئرمین پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے بھی خطاب کیا۔ نمائش میں اسلام آباد میں مقیم سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی آموں کی مختلف اقسام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply