اقتصادی راہداری، دیامر ۔ بھاشا ڈیم، گوادر بندرگاہ ،موٹر وے جیسے متعدد بڑے منصوبوں سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،کتب بینی کے کلچر کے فروغ سے معاشرے کی اصلاح کی جا سکتی ہے صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ کتب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کتب کو …
صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ کتب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اقتصادی راہداری، دیامر ۔ بھاشا ڈیم، گوادر بندرگاہ ،موٹر وے جیسے متعدد بڑے منصوبوں سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،کتب بینی کے کلچر کے فروغ سے معاشرے کی اصلاح کی جا سکتی ہے
صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ کتب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کتب کو علم و آگہی کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتب بینی کے کلچر کے فروغ سے انتہاءپسند سوچ اور علمی و ادبی انحطاط جیسے مسائل سے دوچار معاشرے کی اصلاح کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ کتب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ کوئی بھی قوم علم اور تحقیق کے ذریعے عظمت کی بلندیوں کو چھو سکتی ہے اور ابن خلدون، بو علی سینا اور ابن رشد جیسے اعلیٰ پایہ کے دانشور پیدا کئے جا سکتے ہیں۔








