اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کے مسائل کاحل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کپاس پیدا کرنے والے ممالک کپاس کی پیداوار بڑھانے اور اس کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں تاکہ صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو اورملکی معیشت بھی مضبوط ہو۔ صدر مملکت ممنوں حسین نے یہ بات ایوان صدر میں انٹر …
صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کے مسائل کاحل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کپاس پیدا کرنے والے ممالک کپاس کی پیداوار بڑھانے اور اس کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں تاکہ صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو اورملکی معیشت بھی مضبوط ہو۔ صدر مملکت ممنوں حسین نے یہ بات ایوان صدر میں انٹر نیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کے ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران کہی جس میں ملکی اور غیرملکی مندوبین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو زراعت کے شعبے سے متعلق کی جانے والی جدید تحقیقات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو۔ اس سے نہ صرف ملکی زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہو گا بلکہ کاشت کاروں کی اپنی حالتِ زار بھی بہتر ہو سکے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران کپاس کی فصل اور اس سے وابستہ صنعتوں میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔








