29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنون حسین کا ورچوئل یونیورسٹی کے ساتویں کانوووکیشن سے خطاب

صدر مملکت ممنون حسین کا ورچوئل یونیورسٹی کے ساتویں کانوووکیشن سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، قوم اس منصوبے کی تکمیل میں مکمل تعاون فراہم کرے۔ وہ بدھ کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کے ساتویں کانوووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان خطے کا بڑا تجارتی مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت بجلی کی پیداوار اور موٹر ویز کے متعدد منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور ملک کے تمام حصوں کو اقتصادی راہداری سے منسلک کیا جائے گا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2623

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں