صدر مملکت ممنون حسین کا وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون

صدر مملکت ممنون حسین کا وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون وزیراعظم کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی اور مکمل بحالی کیلئے دعا کی اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے ان کی صحت دریافت کی۔ صدر نے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار …

صدر مملکت ممنون حسین کا وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون
وزیراعظم کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی اور مکمل بحالی کیلئے دعا کی
اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے ان کی صحت دریافت کی۔ صدر نے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی اور مکمل بحالی کیلئے دعا کی۔ صدارتی میڈیا ونگ کے بیان کے مطابق صدر نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستانی قوم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کر رہی ہے۔ صدر نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورہ پر ہی سفر کے متعلق فیصلہ کریں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں میں لندن میں ہیں جن کا 31 مئی کو دل کا کامیاب آپریشن ہوا اور وہ روبصحت ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply