صدر مملکت ممنون حسین کا وفاقی تعلیمی بورڈ کے 30 ویں جلسہ تقسیم اسناد و اعزازات سے خطاب

148
APP41-03 ISLAMABAD: June 03 - President Mamnoon Hussain addressing the annual awards distribution ceremony-2015 of Federal Board of Intermediate & Secondary Education at Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی قومیں سرا ٹھا کر چل سکتی ہیں جو اپنی اقدار کو مضبوطی سے تھام لیتی ہیں اور اپنی قومی شناخت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیتیں، اس سلسلے میں خواتین کی ذمہ داریاں دوسروں سے بڑھ کر ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے 30 ویں جلسہ تقسیم اسناد و اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پروزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی برابر کی اہمیت ہے جسے تعلیم کا لازمی حصہ بنا دیا جائے تو اس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور ہمارے بچے مسائل اور مشکلات سے مایوس ہونے کی بجائے امید کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑیں گے اور مثبت انداز فکر اختیار کر کے قوم کی طاقت بن جائیں گے اور زمانے کی اونچ نیچ کو سمجھ کر اپنے لئے درست راستے کا انتخاب کر سکیں گے۔