صدر مملکت ممنون حسین کا پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور استحکام کا مقصد جمہوریت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا ،جمہوریت کی آبیاری اور افزائش کے ذریعے ہی عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی میں بہتری پیدا ہوتی ہے ، امن برائے ترقی اور پرامن ہمسائیگی ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے‘ قوم بدامنی کے خاتمے کے لئے اپنے محافظ اداروں …

اسلام آباد ۔یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور استحکام کا مقصد جمہوریت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا ،جمہوریت کی آبیاری اور افزائش کے ذریعے ہی عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی میں بہتری پیدا ہوتی ہے ، امن برائے ترقی اور پرامن ہمسائیگی ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے‘ قوم بدامنی کے خاتمے کے لئے اپنے محافظ اداروں کی پشت پر کھڑی ہے‘ توقع ہے کہ 2018ءمیں بجلی کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے بعد توانائی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ قومی معیشت کے احیاءکے لئے اہم ہے اور کئی پڑوسی ممالک نے اس سے مستفید ہونے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے‘ نوجوانوں کو مفید طاقت میں بدلنے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہونی چاہیے‘ انتہا پسندی کے اسباب جاننے کے لئے غیر جانبداراور غیر سیاسی علماءاور سماجی علوم کے ماہرین پر مشتمل گروپ تشکیل دیا جائے‘ مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا ‘ مضبوط پاکستان کی تعمیر مضبوط معیشت کے ذریعے ہی ممکن ہے‘ قوم معاشی استحکام کے ایجنڈے پر متفق ہو جائے‘ ہم پڑوسیوں کے ساتھ بلا تعطل‘ مسلسل اور بامعنی مذاکرات کے خواہشمند ہیں

Leave a Reply