صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن کی پریذنٹیشن کی صدارت کے دوران اظہار خیال

صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن کی پریذنٹیشن کی صدارت کے دوران اظہار خیال اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) صدر ممکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اچھا شہری بنانے اور ان کی کردار سازی میں پاکستان بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے، سکاﺅٹس کو کمیونٹی کے فروغ میں مفید اور معاون ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات چیف …

صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن کی پریذنٹیشن کی صدارت کے دوران اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) صدر ممکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اچھا شہری بنانے اور ان کی کردار سازی میں پاکستان بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے، سکاﺅٹس کو کمیونٹی کے فروغ میں مفید اور معاون ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن راحیلہ حمید خان درانی کی طرف سے جمعرات کو ایوان صدر میں دی گئی پریذنٹیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو اپنی مالیاتی ضروریات پورا کرنے اور مو¿ثر امور کار کیلئے خود کو مناسب طور پر ازسرنو استوار کرنا چاہئے۔ صدر نے ایسوسی ایشن کو اس کے انسانی ہمدردی مشن اور مقاصد کے حصول کی پیروی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین لایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply