لاہور ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم، مسلح افواج اور خاص طور پر پاک بحریہ قومی سلامتی کو لاحق ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی بخوبی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس کے باوجود ضروری ہے کہ خطے میں جوہری پھیلاو، روایتی بحری قوت میں اضافے کے لئے بڑے پیمانے پر کی جانے والی سرمایہ کاری، متعارف ہونے والی نت نئی ٹیکنالوجی اور اسی طرح کے دیگر روایتی اور غیر روایتی چیلنجوں سے آگاہی اور ان سے نمٹنے کے لئے پوری منصوبہ بندی اور بھرپور صلاحیت کے حصول پر توجہ دی جائے۔ صدر مملکت نے یہ بات لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے زیرِ اہتمام منعقدہ میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکا اﷲ، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل معظم بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71000