اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل بچوں کے مستقبل سے وابستہ ہے، اس لئے وسیلہ تعلیم پروگرام کی کامیابی کے لیے ہر طبقہ اس میں شریک ہو جائے، وفاقی حکومت نیا نظامِ تعلیم مرتب کرنے میں مصروف ہے جس پر بیشتر کام مکمل کر لیا گیا ہے اور آئندہ سال تمام صوبوں کی مشاورت سے پورے ملک …
صدر مملکت ممنون حسین کا کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل بچوں کے مستقبل سے وابستہ ہے، اس لئے وسیلہ تعلیم پروگرام کی کامیابی کے لیے ہر طبقہ اس میں شریک ہو جائے، وفاقی حکومت نیا نظامِ تعلیم مرتب کرنے میں مصروف ہے جس پر بیشتر کام مکمل کر لیا گیا ہے اور آئندہ سال تمام صوبوں کی مشاورت سے پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کر دیا جائے گا، اساتذہ کی جدید تقاضوں پر تربیت کے بغیر تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہو سکتا اس لیے ضروری ہے کہ ان کی تربیت کوخصوصی اہمیت دی جائے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر ِاہتمام منعقدہ وسیلہ تعلیم پروگرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم و فنی تربیت بلیغ ا لرحمٰن، بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن ماروی میمن، وزیرتعلیم بلوچستان عبدالرحیم، وزیر تعلیم خیبرپختوانخوا عاطف خان ، وزیرتعلیم آزاد کشمیر افتخار گیلانی ، عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر بیچاموتو ایلیگوین اور ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے نمائندے جون ریڈ نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کی بہتر پا لیسیو ں کی وجہ سے ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت میں بہتری آئی ہے جس کا اثر عوام تک پہنچ رہا ہے۔







