صدر مملکت ممنون حسین کا کنونشن سنٹر میں 70ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے اور اسی راستے پر گامزن ہوکر ہم ملک کی ترقی و خوشحالی یقینی بنا سکتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے ، دیدہ اور نادیدہ دشمن کوبھاگنے نہیں دیں گے ، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے تحریک …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے اور اسی راستے پر گامزن ہوکر ہم ملک کی ترقی و خوشحالی یقینی بنا سکتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے ، دیدہ اور نادیدہ دشمن کوبھاگنے نہیں دیں گے ، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے تحریک پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے ، معاشی استحکام اور بدامنی کے خاتمے کےلئے قومی ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا، ملک کی ترقی اوراستحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک ان کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ اتوارکو یہاں کنونشن سنٹر میں 70ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ قبل ازیں انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء، سروسز چیفس ، مختلف ممالک کے سفیروں، خاتون اول بیگم محمودہ ممنون اورمعاشرے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدرر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے تحریک پاکستان جیسی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply